سیالکوٹ فروری 09 (نمائندہ خصوصی ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ محلہ اراضی یعقوب میں آوارہ کتے نے متعدد افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔اور جب زخمیوں کو سول ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں پر کتے کے کاٹنے کی ادویات میسر نہ تھی جس پر بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔والد عامر بٹ کا کہنا تھا کہ بہت مشکل ایک دکان سے انجیکشن ملا تو وہ بھی دگنی قیمت ادا کرکے۔شہری ہسپتال انتظامیہ کے ناروا سلوک سے مایوس دکھائی دیے انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا