اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے

 
0
472

اسلام آباد فروری 09 (ٹی این ایس): اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ہفتہ کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محمد سلیم  چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات جبکہ محمد سلیم اس سے قبل کےپی کے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔  گریڈ 22 کے نوید کامران بلوچ کو چیف سیکرٹری کے پی کے کے عہدے سے ہٹا کر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔  گریڈ 21 کے مطہر نیاز رانا کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا جبکہ مطہر نیاز رانا ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعینات تھے۔  گریڈ 21 کے خواجہ داؤد احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ کے سپرد،  جبکہ خواجہ داؤد احمد اس سے قبل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات تھے۔