آپریشن ردالفساد:ایف سی اور حساس اداروں کی بلوچستان   میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد

 
0
663

کوئٹہ، مارچ 11 (ٹی این ایس): ایف سی اور حساس اداروں کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں دو مبینہ دہشت گرد گرفتار اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقوں مستونگ پشین کھڈکوچہ سبی میں کاروائیاں کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈیز دھماکہ خیز مواد راکٹ اسلحہ اور مختلف اقسام کی گولیاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔