نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی  آصف، بلاول زرداری، عمران خان اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی شدید مذمت

 
0
580

اسلام آباد، مارچ 11 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف پر تقریب کے دوران جوتا پھینکنے کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسے واقعات جمہوری رویوں کےخلاف سازش ہیں،سیاست میں برداشت اوررواداری کومقدم رکھاجائے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ نوازشریف پرجوتاپھینک کرگری ہوئی حرکت کی گئی،جوتاپھینکنے کی روایت سے سیاسی قیادت کیلئے خطرات پیداہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے ناقص سیکیورٹی انتظامات کوبے نقاب کردیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ جوتاپھینکنے کے عمل کی مذمت کرتاہوں،جوتایاسیاہی پھینکنا کوئی اچھااقدام نہیں،خوشی ہے پی ٹی آئی کاکوئی کارکن جوتاپھینکنے میں ملوث نہیں،انہوں نے کہا کہ جوتاپھینکنااورسیاہی پھینکناغیراخلاقی حرکت ہے،عام لوگوں سے بھی کہتاہوں،ایسے کام نہیں ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہناتھا کہ جوتاپھینکنے والے کےخلاف کارروائی کی جائے،ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ اس طرح کاعمل غیراخلاقی اورافسوسناک ہے
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جوتا پھینکے جانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، جوتا پھینکے جانے کی صورتحال کا سب کوسامنا کرنا پڑے گا، انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے رویے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اللہ کرے کہ یہ واقعہ آخری ہو۔
جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا کہناتھا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکے جانے کی شدید مذمت کرتاہوں،نواز شریف کے بزرگوں کا جامعہ نعیمیہ سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ جوتا پھینکنے والاجامعہ نعیمیہ کاسابق طالب علم ہے، ہم مطالبہ کریں گے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔