پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں بھاری مقدار میں چرس، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء برآمد

 
0
458

بلوچستان مارچ 11 (ٹی این ایس): پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں چرس، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان)پردوران چیکنگ سیب کے ٹوکروں سے بھر ے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

2۔ موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا25,000 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔
3۔ وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 4,315کلوگرام چھالیہ،269عدد ٹائر،665پیکٹ انڈین گٹکا،1,063 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 59بیگز چائنا سالٹ،808پیکٹ نسوار اور430کلو گرام غیرملکی کپڑا ضبط کر لیا گیا۔
4۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ(کیماڑی) نے کھلے سمندر میں منوڑہ کے قریب چیک پوسٹ پر لانچ کی چیکنک کے دوران مچھلی کا شکار کرنے والی ایک لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 3100لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر کے 01فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تمام اسمگل کی جانے والی چرس، چھالیہ،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء،مزدا ٹرک، لانچ، اور03افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی چرس، چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 368.67ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔