نواز شریف کا رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ،شہباز شریف سے ون آن ون طویل ملاقات

 
0
487

لاہور نومبر 11( ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے دوسرے روز بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جس میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے آئینی ترامیم، نیب کیسز ، حدیبیہ پیپر ملز کیس ، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ مشاورت میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیرر یلویز خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے نواز شریف کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترامیم اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں بارے آگاہ کیا گیا ۔ جبکہ اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملز ، نیب کیسز سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے ساتھ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم بارے بھی غور و خوض کیا گیا ۔سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو اپنی تجاویز بھی دیں ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور ملکی صورتحال سمیت نیب کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔