عمران خان کیخلاف ہرجانہ درخواست کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے،25 ستمبر تک جواب طلب

 
0
290

لاہور ستمبر 9 (ٹی این ایس ) لاہور کی سول عدالت میں عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر سماعت، چیئرمین تحریک انصاف پیش نہ ہوئے،عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس پر خاموش رہنے کے لیے عمران خان کو بھاری رشوت کی آفر کی تھی۔اس بات پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔آج عدالت نے شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کی ۔عمران خان کے پیش نہ ہونے پر ،عدالت نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو نوٹس بھجوا دیا ہے ۔عمران خان نے وکیل کے ذریعے عدات سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے عمران خان کو جواب جمع کروانے کے لیے 25ستمبر کی حتمی تاریخ دے دی ہے