وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ کی ملاقات۔

 
0
335

لاہور جون 03 (ٹی این ایس): چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی، صفائی کے انتظامات اور جھولوں کی سیفٹی کیلئے اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ چاند رات اورعید الفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔  پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزیدبہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔  مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ سینئر پولیس حکام چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔