وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب میں 177ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھول دیا گیا

 
0
323

لاہور جون 03 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اورماہی پروری کے 41،محکمہ زراعت کے 17اورمحکمہ آبپاشی کے 90ریسٹ /گیسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھولا گیا ہے۔ محکمہ تعمیرومواصلات کے 10،محکمہ بلدیات کے 15اورمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے 4ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ عوام کے لئے کھولے گئے ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات متعلقہ محکموں اورٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی ویب سائٹس پر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کے ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیاگیا ہے۔ عوام ویب سائٹس پر ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات دیکھ کربکنگ کراسکتے ہیں۔ صوبے کے دیگرریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو بھی جلد عوا م کے لئے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی بعض ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز پرقبضے و اگزار کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم۔ قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ قبضے واگزار کراکررپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت۔