وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ مشہد

 
0
96

اسلام آباد 15 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے دورہ مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال صوبہ خراسان کے گورنر یعقوب علی نظری نے کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر حاضری دیتے ہوئے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے اور آستانہ قدس رضوی کے متولی اور معتمد حجت اللہ والمسلمین احمد ماروی سے ملاقات بھی کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امن، بقائے باہمی، تمام مذاہب کے احترام اور انسانیت کے لیے رحمت پر مبنی اسلامی تعلیمات کی حقیقی روح کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اربعین کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کے لیے انتظامات پر حجت اللہ احمد ماروی کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں ان کے داخلے اور قیام کی سہولت کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔