راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس دفتر میں تعینات انسپکٹر صفدر حسین کی 60 سالہ عمر مکمل ہونے پر محکمہ پولیس سے باعزت ریٹائرمنٹ

 
0
3

راولپنڈی (ٹی این ایس) ریجنل پولیس دفتر میں تعینات انسپکٹر صفدر حسین کی 60 سالہ عمر مکمل ہونے پر محکمہ پولیس سے باعزت ریٹائرمنٹ، آر پی او راولپنڈی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد، محکمہ پولیس میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جن کے تجربے، محنت اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بابر سرفراز الپا آر پی او

تفصیلات کے مطابق آرپی اودفتر میں بطور ایڈمن آفیسر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے انسپکٹر صفدر حسین اپنی 60 سالہ عمر مکمل ہونے پر محکمہ پولیس سے باعزت طور پر ریٹائرڈ ہو گئے، ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرآرپی او بابر سرفراز الپا کی جانب سے آر پی او آفس راولپنڈی میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طار ق محبوب،ایس ایس پی آر آئی بی شعیب عقیل، ایس پی لیگل عبدالفاروق، اے ڈی آئی جی نعیم اختر سمیت آر پی او آفس کے دیگربرانچ انچارجز نے شرکت کی،انسپکٹر صفدر حسین نے 1986ء میں محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا، دورانِ سروس انہوں نے راولپنڈی، لاہور، سپیشل برانچ، اٹک اور فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پر اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیے،انسپکٹر صفدر حسین نے اپنی ملازمت کے دوران محنت، قابلیت اور فرض شناسی کو اپنا شعار بناتے ہوئے محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں اور بطور کانسٹیبل بھرتی ہونے کے بعد اپنی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدے تک پہنچے،ان کا یہ سفر محکمہ پولیس کے دیگر جوانوں اور افسران کے لیے محنت، لگن اور پیشہ ورانہ عزم کی ایک قابلِ تقلید مثال ہے،الوداعی تقریب کے دوران آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے انسپکٹر صفدر حسین کی طویل المدت محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران مختلف اضلاع اور یونٹس میں ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں، محکمہ پولیس میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جن کے تجربے، محنت اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،آر پی او راولپنڈی نے انسپکٹر صفدر حسین کو ان کی باوقار ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اورشیلڈ پیش کی،ریجنل پولیس دفتر میں تعینات دیگر افسران و برانچ انچارجز نے بھی تحائف پیش کیے،تقریب کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی اور آر پی او آفس کے افسران کی جانب سے انسپکٹر صفدر حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، جبکہ ان کی طویل اور شاندار محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔