راولپنڈی جولائی 26(ٹی این ایس)ملک بھر سے انتخابی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب کے اہم ضلع راولپنڈی کی بیشتر نشستوں پرتحریک انصاف کامیاب ٹھہری۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق این اے 59 سے پی ٹی آئی کے غلام سرور کامیاب رہے ،این اے 61 سے پی ٹی آئی کے عامر محمود کیانی کامیاب ٹھرے ،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شیخ رشید این اے 62 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے غلام سرور خان نے میدان مار لیا صوبائی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کا بلا خوب گھوما،جبکہ جیپ کے حصے میں ایک صوبائی نشست آئی ،نتائج کے مطابق پی پی 10 سے چوہدری نثار کامیاب رہے،جبکہ پی پی 11،12،13،1415،1،17،اور 18 سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام امیدوار کامیاب ٹھرے جن میں چوہدری عدنان،واثق قیوم،امجد محمود چوہدری ،بشارت راجہ،عمر تنویر،راجہ راشد حفیظ،فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان کامیاب ٹھرے۔