اسلام آباد جولائی 26(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھا کر جمہوریت پسند حکومت کی مثال قائم کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند لیڈر ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں خیبرپختونخوا کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم سندھ میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی سے ہماری جماعت نے 11 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کرکے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا صفایا کر دیا ہے۔