سب مل کرکوشش کریں توملک کی تقدیربدل جائے گی، شہباز شریف

 
0
344

لاہور ستمبر 9 (ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں توانائی بحران کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا،اہم مسئلے کے حل میں بدترین مجرمانہ غفلت برتی گئی،شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران پر توجہ مرکوز کئے رکھی اورآج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاجن قابومیں آچکاہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سب مل کرکوشش کریں توملک کی تقدیربدل جائے گی، ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرناہے اورمجھے یقین ہے مشکلات کے باوجودپاکستانی قوم عظیم قوم بنے گی۔وزیرا علی پنجاب  آج کل لندن میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔ میاں محمد شہباز شریف 12 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لاہور پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ ان کی وطن واپسی سے متعلق سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر بات کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے چودھری نثار علی خان کا پیغام بھی نواز شریف کو پہنچایا ۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کی صدارت اور دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ کچھ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کے لندن قیام میں توسیع ہی اس لیے ہوئی تھی کہ پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے مشاورت کر رہے تھے۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے پر پوری طرح متفق نہیں ہیں لیکن دوسری جانب نواز شریف کو اس بات کا مکمل طور پر علم ہے کہ شہباز شریف کے علاوہ وپہ کسی اور کو پارٹی کا صدر منتخب کر بھی نہیں سکتے, کیونکہ اگر انہوں نے شہباز شریف کے علاوہ کسی اور کو پارٹی کا صدر منتخب کیا تو پارٹی میں موجود بے چین ٹولہ بغاوت بھی کر سکتا ہے۔ تاہم اب انہوں نے 12 ستمبر کو لاہور واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔