لاہور ستمبر9(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ مقدمہ بعد میں ہوا اورسزاپہلے دے دی گئی۔شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن )نے نیب ریفرنسز کو انتقامی کارروائی قراردے دیا۔نجی ٹی وی کوانٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ ڈیڑھ سال پاناما کیس چلااوراختتام اقامہ پرکردیاگیا،منتخب وزیراعظم کے خلاف بڑے بیٹے سے پیسے لینے پرمقدمہ اورچھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہلی کردی،اچھی بری کارکردگی کی طرح عدالیہ کے بھی اچھے اوربرے فیصلے یاد رکھے جائیں گے۔ایک سوال پرمریم نواز نے کہا کہ والدہ کی بیماری کا علم نہ تھا اسلئے خود امیدوارنہیں بنی۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے بھی مقدمات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی والیم 10غیرملکی قانونی معاونت میں ناکامی پرمشتمل ہے۔