لاہور جنوری 08 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے گورنمنٹ ایم اے او کالج میں بنائے گئے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری امتحانی نظام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے امتحانا ت دینے والے طلبا سے بات چیت بھی کی اور امتحانی سینٹر میں دی گئی سہولتوں کے بارے میں دریافت بھی کیا۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شفاف امتحانی نظام سے ہی حقیقی ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔
فنی تعلیم کے امتحانی نظام کو تمام خرابیوں سے پاک کر کے شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں وزیر اعلی ہنر مند نوجوان پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے اور اس پروگرام کے تحت ہر سال ایک لاکھ اضافی بچوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹیوٹا کے 403 ادارے مارکیٹ کی ضررویا ت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں مصروف عمل ہیں اور ہر سال 70 سے 90 ہزار طلبا وطالبات ان اداروں سے ہنر مند بن کر نکل رہے ہیں۔فنی تعلیم کے فروغ سے غربت اور بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نئی سوچ اور نئی ویژن کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے