ایران کے بعد عراق کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان عراق کا لیا گیا بدلہ کسی طرح ایران سے کم نہ ہوگا ۔ سرابراہ عراق ملیشیا

 
0
287

تہران جنوری 08 (ٹی این ایس): ایران کے بعد عراق نے امریکا سے بدلہ لینے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عراق نے بھی امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ سرابراہ عراق ملیشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے بعد عراق بھی امریکا سے حملوں کا بدلہ لے گا۔ عراق کا بدلہ ایران سے کسی صورت کم نہیں ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنا ردعمل دے چکا، اب عراق کے جواب دینے کا وقت آچکا ہے۔
واضح رہے امریکا نے عراق میں حملے کے دوران ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد خطے کے حالات کشیدہ اور جنگ کی جناب گامزن تھے۔پینٹاگون نے کہا تھا امریکی حملے میں ایران قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطی میں مستعدی طور پر امریکیوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔
بعدازاں ایران نے بدلے کی دھمکی دی اور آج صبح ہی عراق میں موجود امریکی ہوائی اڈوں پر 15 میزائل داغ دیئے جس میں 80 افراد ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ساز و ساما ن بھی تباہ ہو گیا ۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر 15 مزائل داغے گئے۔ سرکاری میڈیا کی جانب کہا گیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران کی نظر میں امریکہ کے 100 ٹارگٹ موجود ہیں۔
دریں اثناء ایران کے بعد اب عراق نے امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی دے دی ہے اور پیغام دیا ہے کہ عراق کا لیا گیا بدلہ ایران سے کم نہیں ہوگا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے ایران کے بعد عراق کا امریکا پر حملہ کرنا خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ کرسکتا ہے اور خطے کو جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔