دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فلاحی اداروں کا کردار مسلمہ ہے ، تہمینہ درانی فاونڈیشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ٗوزیر اعظم

 
0
671

اسلام آباد نومبر 11(ٹی این ایس) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے غیر سرکاری اداروں کا کردارمسلمہ ہے اور حکومت فلاحی سرگرمیوں میں مصروف این جی اورز کو ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کر رہی ہے۔ وہ ہفتہ کو چارسدہ کے مختصر دورے کے موقع پرتہمینہ درانی فاونڈیشن کے زیر انتظام’’ دارلرحمت میڈیکل کمپلیکس‘‘ کے نئے بلاک کا افتتاح کرنے کے بعدمختصر بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑہ بھی موجود تھے ، وزیر اعظم نے فلاحی خدمات کے حوالے سے تہمینہ درانی فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن پوری لگن اور تندہی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ ان کے ثمرات غریب عوام تک پہنچ سکیں، انھوں نے کہا کہ اس کار خیر میں فاونڈیشن کو حکومت کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔ تقریب کی بعد وزیر اعظم واپس اسلام آباد پہنچ گئے ۔