علی محمد خان حلقہ سے مسلسل غیر حاضر رہے ? ٹکٹ نہ ملنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

 
0
560

علی محمد خان کو ٹکٹ دیا گیا تو حلقے میں متحدہ مجلس عمل کے مضبوط امیدوار مولانا قاسم کیلئے مہم چلائیں گے , کارکنان کا پیغام 
ابھی میرے حلقے کا معاملہ پینڈنگ ہے ، سروے وغیرہ ہو رہاہے اور امید ہے کہ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کریں گے ,علی محمد خان 
اسلام آباد جون 10(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان حلقہ سے مسلسل غیر حاضر رہے , ٹکٹ نہ ملنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ? میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کی تحصیل ترخبے سے تعلق رکھنے والے علی محمد خان حلقے سے مسلسل غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے کارکنان ان سے نالاں ہیں۔ کارکنان کی اکثریت نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو پیغام دیا کہ اگر علی محمد خان کو اس بار ٹکٹ دیا گیا تو وہ حلقے میں متحدہ مجلس عمل کے مضبوط امیدوار مولانا قاسم کیلئے مہم چلائیں گے اور انہیں ہی ووٹ دیں گے۔ان پیغامات کے بعد پی ٹی آئی قیادت علی محمد خان کو ٹکٹ دینے پر تذبزب کا شکار ہوگئی ہے کہ اگرٹکٹ دیاگیا تو کارکنان بغاوت کرسکتے ہیں اور پارٹی کا ووٹ بینک خراب ہوگا۔دوسری علی محمد خان نے بھی اسی طرف اشارہ دیا اور تصدیق کی ہے کہ ابھی میرے حلقے کا معاملہ پینڈنگ ہے ، سروے وغیرہ ہو رہاہے اور امید ہے کہ عمران خان میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔