پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی کی جیت علاقی کی عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی ٗ فاروق ستار

 
0
394

اسلام آباد جولائی20 (ٹی این ایس)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی کی جیت علاقی کی عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی ٗ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں ٗ الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کیا جائیگا ۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی ابھی تک پی ایس 114 کے علاقے چنیسر گوٹھ تک محدود ہے تاہم پیپلز پارٹی کی جیت کے بعد یہ پورے حلقے میں عام ہوجائیگی۔الیکشن کمیشن کے پی ایس 114 میں دوبارہ گنتی کا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھیجنے کے فیصلے کے بعد فاروق ستار نے کہاکہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر دلی دکھ ہوا اس فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے الیکشن کمیشن چاہتا تو صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری پوری کرتا لیکن موقع ہاتھ سے گنوا دیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بجائے ووٹوں کا نادرا سے آڈٹ کرالیتا لیکن ادارے نے پی ایس 114 کے انتخابات کو تنازع قرار دیتے ہوئے متاثرہ فریق کو الیکشن ٹربیونل میں جانے کا کہا ہے ٗہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور الیکشن ٹربیونل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے چنیسر گوٹھ کے معصوم نوجوانوں کو منشیات کی لعنت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔