ایس ایچ او گولڑہ اقبال گجر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی

 
0
404

اسلام آباد اگست 16 (ٹی این ایس): ایس ایچ او گولڑہ اقبال گجر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی۔ ساڑھے تین سالہ ننھی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ بچی کے والد نے تھانہ درخواست دی کہ ملزم محمد سفیر نے میری بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ جب بچی نے شور ڈالا تو ملزم بچی کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ملزم پہلے بھی کئی ننھی بچیوں کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ایس ایچ او گولڑہ معہ ٹیم کو شاباش۔