وزیر اعلیٰ پنجاب کی عید پرصفائی کے عمدہ انتظامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی سمیت عملہ کو شاباش

 
0
684

لاہور اگست 16 (ٹی این ایس): ایل ڈبلیو ایم سی کے عمدہ انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی سمیت محکمہ کے دیگر عملہ کو شاباش دی ہے۔عید کے تینوں روز ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیوی مشینری سے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے گئے تھے۔آپریشن مینجر رانا فیصل نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہربھر میں آلائشوں کی جگہوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوسی 269،256،251،271اور یوسی 258،259،260،261،265،266 کے رولر علاقوں میں بھی الائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیاہے۔اس عید کے موقع پر گزشتہ سالوں کی نسبت الائشوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس نے گزشتہ سالوں کے تمام ریکاڈ توڑ دئیے ہیں۔زونل آفیسر،سپروائزرز ،اور سینٹری ورکروں نے لاہور کی صفائی کیلئے دن رات کام کیا۔انہوں نے کہ اکہ سینٹری ورکر ہمارا سرمایہ ہیں جو لاہور کی صفائی ستھرائی میں ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔عید کے روز اچھی کارکردگی دکھانے پر سینٹری ورکروں کو پندرہ یوم کی تنخواہ میں اضافی بونس دیا جائے گا۔لاہوریوں نے بھی عید کے تینوں دن صفائی کے بہترین انتظامات پر پی ٹی آئی کی حکومت اور ایل ڈبلیو ایم سی کا شکریہ ادا کیاہے۔