اسلام آباد اگست 16 (ٹی این ایس): واہ کینٹ ماڈل ٹاؤن کے خلاف میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ واہ کینٹ 6 مسلح ڈاکو 3 بجے گھر میں داخل ہونے اور گھر کا صفایا کرکے چلے گئے۔ 4 ڈاکو گھر کے اندر داخل ہوئے اور 2 باہر نگرانی کرتے رہے۔ ڈاکو آدھے گھنٹے میں 20 لاکھ کی واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈکیتی والے گھر سے تھانہ چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔ واہ کینٹ پولیس اور فرانزک لیب والے فورا موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے گھر کا معائنہ کرکے تفشیش شروع کردی۔