کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے،امیرمقام

 
0
357

پشاورجولائی23 ( ٹی این ایس ): وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے یااحتساب کرسکتی ہے،مسئلہ بدعنوانی کانہیں بلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کومحمدنوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اورآصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوں سے بھی باخبرہے،سندھ میں پیپلزپارٹی قومی احتساب بیوروکے پرکاٹ رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیں عمران خان احتساب کمیشن کوتالالگاکراپنے وزیراعلیٰ اوروزراء کیلئے بدعنوانی میں سہولیت مہیاکی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے معروف سیاستدان وقومی وطن پارٹی کے سابق نائب چیئرمین ملک ندیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک ندیم نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااوراپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں باقاعدہ طورپرشمولیت کااعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں عمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے،عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدودہے گراؤنڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پانامہ کی آڑمیں ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دشمن بن گئے ہیں،انہیں صرف اپنی شہرت اوراقتدارسے مطلب ہے عوام کے مسائل پر انکے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی سے کوئی چیزنہیں چھپائی، اقامہ کامعاملہ بھی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا اورالیکشن کمیشن بھی اس سے آگاہ تھامگرعمران خان نہ اداروں سے تعاون کرتے ہیں اورنہ پیش ہوتے ہیں عمران خان منی ٹریل سے پیچھے ہٹ گئے جوخان صاحب کاحسب عادت دہرا معیارہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تاحال اپنی آف شورکمپنیوں کاحساب نہیں دیا،تلاشی کامطالبہ کرنیوالے خودتلاشی سے بھاگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرنیو الے ملک ندیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ملک کوصرف اپنے مقاصدکیلئے نچھوڑدیاہے جبکہ محمدنوازشریف کی دوراقتدارمیں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا،دہشت گردی کے واقعات میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوادورافتادہ علاقوں کوسوئی گیس کی سہولت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں انجینئرامیرمقام نے بجلی اورسوئی گیس کی مدمیں جوتاریخی منصوبوں کاآغازکی کیاہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،نوشہرہ،چارسدہ،کرک اور صوابی میں نئے پاسپورٹ دفاتربھی انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے تاہم انکی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی ہے۔