پشاورپولیس کی کاروائی،ایک کلوسے زائدآئیس برآمد،ملزم گرفتار

 
0
395

پشاورجولائی 23( ٹی این ایس ): پشاور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک کلو سے زائد کی آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ایس ایس پی سجاد خان نے میڈیا کوبتایا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم کی گاڑی سے یہ مواد کینال ٹاؤن میں ناکہ بندی کے دوران برآمد کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ افغانستان سے لاتا اور پشاور کے مختلف علاقوں میں بیچتا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں آئس پکڑی گئی اور اس نئے نشے کی لت میں مبتلا ہو کر نوجوانوں کی ایک اکثریت خراب ہو گئی ہے