پارلیمنٹ کے اختیارات عدلیہ کو نہ سونپے جائیں، اسفند یار

 
0
433

جولائی29(ٹی این ایس)  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی حالات ایسے ہیں کہ ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم نہ نوازشریف کے ساتھ ہیں نہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

انہو نے کہا کہ خدارا پارلیمنٹ کے اختیارات پارلیمنٹ کے پاس رہنے دیں انہیں عدلیہ کے حوالے نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

اس موقع پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اصل مسائل پر توجہ دیں، ایک سال سے پاناما کے علاوہ کسی کو ملک میں دوسرا کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اختلافات تھے ، تحفظات کے باوجود الیکشن کے نتائج قبول کیے لیکن ہم حالات غیر مستحکم کرنے کی طرف نہیں گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوامی مسائل پر توجہ دے ۔اور جمہوریت کے لیے قربانی دینے کے لیے تیارہے۔ اور میں آج بھی یہی کہتا ہوں ہزار تحفظات کے باوجود عدالت کا فیصلہ قبول کرتا ہوں۔