نگراں وزیر اعظم،  بلاول زرداری  کی طرف سے پشاور دھماکہ کی مذمت

 
0
302

اسلام آباد،جولائی 11 (ٹی این ایس):نگران وزیراعظم ناصرالملک اور متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر دہشتگردی سے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کو دہشتگردی سے محفوظ کرنا سب کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی دہشتگردی کے شکار ہر پاکستانی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن دہشتگردی کے ذریعے ملک اور جمہوریت پر حملہ آور ہیں۔