شہباز شریف نے ہارون بلور کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

 
0
390

کہ  بلور خاندان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا اور اس خاندان نے ملک کے لئے بڑی قربانیاں دیں

یہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داروی ہے کہ وہ  سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں

لاہور ،جولائی 11 (ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے ہارون بلور کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل ادا کرے۔

ٹوئٹ کے ذریعہ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ  بلور خاندان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا اور اس خاندان نے ملک کے لئے بڑی قربانیاں دیں، بشیر احمد بلور کو 6 سال قبل اسی طرح ایک حملہ میں شہید کیا گیا تھا اور اب خبریں ہیں کہ شہید ہارون کا بیٹا  بھی شدید زخمی  ہے، اب انکے لئے دعائیں کریں۔

 

شہباز شریف نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ  یہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داروی ہے کہ وہ  سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہارون بلور کی شہادت سے ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم مزید پختہ ہوا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بہت کام کیا ہے اور ملک میں امن قائم کیا ہے۔انہوں نے ہارون بلور کی شہادت کو ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ایسے واقعات ہمارے عزم اور حوصلہ کو متزلزل نہیں کرسکتے۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے بھی خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد جمہوریت کا راستہ روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کل بھی ناکام ہوئے تھے اور آج بھی ناکام ہوں گے، ہم سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔