امروز ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے اپنے آفس میں ڈولفن فورس کے ملازمان کو بریفنگ دی

 
0
255

راولپنڈی اکتوبر 14 (ٹی این ایس): امروز ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے اپنے آفس میں ڈولفن فورس کے ملازمان کو بریفنگ دی۔ ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر مشکوک شخص کو چیک کریں. چیکنگ کے معیار کو مزید سخت کریں. ہر مشکوک گاڑی، بغیر. نمبر موٹرسائیکلز کو چیک کریں. کسی بھی وقوع کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچیں اور متاثرہ افراد کی دادرسی کریں. عوام سے اپنا رویہ اچھا رکھیں اور لوگوں کے کام آئیں. یہ ہمارہ ملک اور شہر ہے اسکی حفاظت ہمارا کام اورفرض ھے.