راولپنڈی(ٹی این ایس)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

 
0
72

راولپنڈی

سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری،

سی پی او نے ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم کو انتہائی مطلوب وخطرناک جیدا ڈکیت گینگ کا جوان مردی سے مقابلہ کرنے پر نقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سردار بابر ممتاز موجود تھے،

تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افسران میں ایس ایچ او پیرودہائی سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ، سب انسپکٹر خرم شہزاد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر غازی ذیشان سرور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر لقمان فیاض، ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان، کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل عرفان، کانسٹیبل منصور احمد، کانسٹیبل محمد وسیم، کانسٹیبل راشد شاہ، کانسٹیبل عرفان، کانسٹیبل محمد نعیم اور کانسٹیبل علی احمد شامل ہیں،

پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں رات انتہائی مطلوب وخطرناک جیدا ڈکیت گینگ نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوئے تھے،

ڈکیت گینگ فوجی کالونی، ہزارہ کالونی، ٹیکسلا، صدر واہ اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا،

راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے، سی پی او

پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او