راولپنڈی(ٹی این ایس) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی میں منعقد ہونے والے بیس بال انٹر ریجن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

 
0
85

راولپنڈی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے راولپنڈی میں منعقد ہونے والے بیس بال انٹر ریجن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی، اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر زراولپنڈی ماہم خان بھی انکے ہمراہ تھیں،پنجاب پولیس کے انٹر ریجن ٹورنامنٹ کا انعقاد پنجاب بھر میں رواں ماہ جاری ہے جس میں راولپنڈی ریجن کو اس مرتبہ بیس بال انٹر ریجن ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپی گئی،راولپنڈی کلب میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں فائنل کے لیے راولپنڈی ریجن اور ساہیوال ریجن نے کوالیفائی کیا،فائنل میں ساہیوال ریجن نے راولپنڈی ریجن کو شکست دیتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔ آر پی او راولپنڈی نے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ساہیوال ریجن کی ٹیم کو ٹرافی دی گئی اور سپانسر کی جانب سے 50ہزار روپے کا چیک دیا گیا، جبکہ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی راولپنڈی ریجن کی ٹیم کو ٹرافی اور سپانسر کی جانب سے 20ہزار کا چیک دیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ فورس کے جوانوں کو تندرست اور توانا رکھتا ہے جبکہ انکے مثبت کردار کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی ریجن کی ٹیموں کی مختلف کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنایا جارہاہے۔