راولپنڈی (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔
کل اعظم سواتی کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔
اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔