ایماندار پولیس وارڈن ناصر جدون کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

 
0
538

راولپنڈی،اگست 27(ٹی این ایس):سٹی ٹریفک پولیس کے ایماندار پولیس وارڈن ناصر جدون کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یہ ترقی ان کی ایمانداری اور فرض شناسی کی وجہ سے کی گئی ناصر جدون ایسے فرض شناس پولیس آفیسر ہیں جن کو دوران ڈیوٹی ایک شخص کو ہارٹ اٹیک اور اس کی فوتگی کی صورت میں متعلقہ شخص کے پاس سے ملنے والی دو لاکھ کی رقم اور دیگر قیمتی اشیاء ان کے لواحقین کو واپس کرنے پر اس وقت کے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر خرم جانباز کی جانب سے نقد انعام اور تعارفی اسناد حاصل کی مرحوم شخص کی واپس کی رقم کسی بھی شخص کے علم میں نہ تھی اس طرح کے کئی کارہاءے نمایاں سرانجام دینے والے نوجوان پولیس آفیسر ناصر جدون کو ان کے ترقی کے عہدے کا سٹار سی پی او راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے اپنے دست مبارک سے لگا ئے ناصر جدون نے اپنے افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اگلی سروس بھی اسی طرح ایمانداری اور نیک نیتی سے کرنے کا وعدہ کیا ۔