نصیر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کار لفٹر گینگ کے مزید 04 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، 09 گاڑیاں برآمد

 
0
868

راولپنڈی اپریل 30 (ٹی این ایس): نصیر آباد پولیس کی بڑی کارروائی، کار لفٹر گینگ کے مزید 04 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، 09 گاڑیاں برآمد، ملزمان سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی 09 گاڑیاں برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان میں ظہور عرف نیازی، نعیم، تنویر اور عاصم شامل، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے چار ساتھی چند یوم قبل گرفتار ہوکر جوڈیشل ہوچکے ہیں جن سے 04 گاڑیاں برآمد ہوئی تھیں، گینگ کے ملزمان سے اب تک چوری شدہ برآمد ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 13 ہو گئی، سی پی او محمد یونس نے کار لفٹر گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار کو خصوصی ٹاسک دیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اے ایس پی کینٹ کامران حمید ،ایس ایچ او نصیر آباد اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو شاباش۔