راولپنڈی پولیس کا بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، رواں سال سے اب تک بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف 23 مقدمات درج کر کے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

 
0
624

راولپنڈی اپریل 30 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 12 مقدمات میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کمسن بچوں سے زیادتی کے 11 مقدمات میں 09 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ائیرپورٹ کے علاقہ میں دو بچوں کے ساتھ زیادتی کر کے اندھے قتل کے ملزم ذوالفقار کو اس کی سہولت کار ماں سمیت گرفتار کر کے چالان کیا گیا، جبکہ بچوں سے زیادتی کے کل مقدمات میں سے 2 مقدمات کی اخراج رپورٹ بھی مرتب ہوئی۔ بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہےاور راولپنڈی پولیس اس پر فوکس کیے ہوئے ہے، سی پی او محمد احسن یونس کسی بھی شخص کو بچوں کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی پولیس بچوں سے زیادتی کرنے والوں کےخلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے گی۔