راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 
0
148

راولپنڈی ( )ایس ایچ او تھانہ صدر واہ حبیب الرحمان کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔خاتون منشیات فروش سمیت 06 ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر واہ نے ہمراہ پولیس ٹیم علاقے میں منشیات کے خاتمے کیلئے دوران کاروائی مزید 06 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا پولیس ٹیم نےملزمہ ثناء پٹھانی سے 01کلو460گرام چرس، ملزم عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 02کلو270گرام چرس، ملزم شیر افضل سے 02کلو230گرام چرس،ملزم شہروز سے 01کلو560گرام چرس، ملزم رضوان سے 01کلو120گرام چرس، جبکہ ملزم منیر سے 780گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او صدر واہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد پر چالان عدالت پیش کیا جائے گا ۔