ایک ہفتہ قبل روات ساگری سٹاپ کے نزدیک ہونے والے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، گرفتار ملزم واجد مقتول کی بیوی کا آشنا نکلا

 
0
537

راولپنڈی 09 جون 2020 (ٹی این ایس): ایک ہفتہ قبل روات ساگری سٹاپ کے نزدیک ہونے والے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، گرفتار ملزم واجد مقتول کی بیوی کا آشنا نکلا، ملزمان واجد خان، مسماۃ نمرہ اور فیروز نعیم کے دوران انٹروگیشن ہولناک انکشافات، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی سے عثمان علی کو قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، مقتول عثمان علی کی چند ماہ قبل نمرہ سے شادی ہوئ، عید کے بعد اپنی بیوی کو میکے سے اپنے گھر کلر سیداں لے جارہا تھا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ڈکیتی معہ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او صدر سرکل ، ایس ایچ او روات ٹیم نے ملزمان واجد خان، مسماۃ نمرہ اور فیروز نعیم کو گرفتار کیا۔
اندھے قتل کو ٹریس کرنا راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے، پولیس ٹیم جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو گرفتارکیا اور مقدمہ کے حقائق سامنے لاۓ گئے، قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور پولیس ٹیم کو شاباش مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس