راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شہید کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار، گرفتار ملزم کے دوران انٹروگیشن ہولناک انکشافات، مزید اہم انکشافات متوقع

 
0
317

راولپنڈی 09 جون 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شہید کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار، گرفتار ملزم کے دوران انٹروگیشن ہولناک انکشافات، مزید اہم انکشافات متوقع، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت ملزم عبد الحلیم تھانہ ٹیکسلا کے رابری کے مقدمہ میں گرفتار ہوا جس نے دوران انٹیروگیشن اہم انکشافات کئے، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت کا کہنا تھا کہ ابتدائ تفتیش میں ملزم نے ڈکیتی و رابری کی متعدد وارداتوں کے علاوہ پولیس پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزم نے ماہ مئ کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد پولیس پکٹ پر فائرنگ کا انکشاف کیا جس میں اے ایس آئ محسن اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد شہید ہوۓ، ملزم نے ماہ مئ کے دوران ہی ٹیکسلا میں رابری کے بعد فرار ہوتے ہوۓ اس نے راولپنڈی پولیس پر بھی فائرنگ کا انکشاف کیا، راولپنڈی پولیس پر ملزمان کی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوۓ سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، ابتدائ انٹیروگیشن کی معلومات اسلام آباد پولیس اور متعلقہ اداروں سے شئیر کر دی گئ ہیں، اہم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنا راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے، دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، گرفتار ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ملزم کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیم کو شاباش، معاشرے کے ناسور اور انسانیت کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس