پشاور(ٹی این ایس) تھانہ گلبہار پولیس نے ایرانی تیل غیر قانونی طریقے سے سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملوث ملزمان کو آئل ٹینکر سمیت گرفتار کر لیا

 
0
221

پشاور

خفیہ انفارمیشن ملنے پر تھانہ گلبہار پولیس نے ایرانی تیل غیر قانونی طریقے سے سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملوث ملزمان کو آئل ٹینکر سمیت گرفتار کر لیا،

غیر ملکی تیل کی قیمت لاکھوں روپے بتائے جارہے ہیں جو ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے،

ٹینکر سے 10 ہزار لیٹر غیر ملکی تیل برآمد کرنے سمیت ملزمان کی نشاندہی پر ان سے 2 عدد جنریٹر اور 9 عدد خالی ڈیزل کے ٹپکے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔