راولپنڈی (ٹی این ایس) شدید برفباری، بارش اور پھسلن کے باعث مری میں ہنگامی صورتحال

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس)  شدید برفباری، بارش اور پھسلن کے باعث مری میں ہنگامی صورتحال۔۔۔
ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر خود فیلڈ میں موجود، شہریوں اور سیاحوں کے محفوظ انخلا کے لئے ریسکیو آپریشنز جاری، سیاحوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری، گزشتہ شام 5 بجے سے مری اور اطراف میں شدید برفباری اور برفانی طوفان جاری ہے۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث شہری مری کی جانب سفر سے گریز کریں۔ برفانی طوفان کے پیشِ نظر مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے پیشِ نظر مری کا سفر مؤخر کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مری روڈ پر ضلعی و ٹریفک پولیس اور ریسکیو اہلکار سیاحوں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہیں، بھاراکہو اور سترہ میل پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں، سی ٹی او حمزہ ہمایوں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس سیاحت کے خلاف نہیں، تاہم انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور آخری سیاح کے تحفظ تک پنجاب پولیس اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتی رہے گی۔ ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر