راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رفیق خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
98

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رفیق خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اورضرر کے مقدمہ میں مطلوب 04اشتہاری سمیت 05اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 04 اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار اشتہاریوں میں رحیم شاہ، شہزاد خان، حمزہ اور کامران شامل ہیں،اشتہاری مجرمان گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ٹیکسلا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسامہ سعید کو گرفتارکیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے۔