اٹک(ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ،کرائم میٹنگ

 
0
146

اڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکے ساتھ کرائم میٹنگ،کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی اوراس کے علاوہ چوری،راہزنی وغیرہ کو میرٹ پریکسو کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا،ضلع بھر میں منشیات فروشوں،قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے پر زور دیا، اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو امن امان میں خلل ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔