کرسمس کے موقع پر پی آئی اے نے دوران پرواز بچوں میں چاکلیٹس بانٹیں

 
0
400

کراچی ،دسمبر25(ٹی این ایس): پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ گذشتہ رات پی آئی اے نے کرسمس کے موقع پر دوران پرواز تمام بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے پیج پر بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کرنے کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ پی آئی اے کے عملے میں شامل خواتین سر پر سُرخ ٹوپی لیے بچوں میں چاکلیٹس تقسیم کر کےمسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

یہی نہیں بلکہ عملے میں موجود پیٹر عنایت سانٹا بھی بنے اور بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے چہروں پر مُسکراہٹیں بکھیریں۔ پی آئی اے کاکہنا تھا کہ بچوں میں تحائف کی تقسیم کی مقصد پیار محبت اور یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔