حکومت کا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ 30دسمبر تک سامنے نہ لانے کا فیصلہ

 
0
531

لاہور ،دسمبر25(ٹی این ایس):حکومت اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ،ختم نبوت ﷺکے آئین میں ترمیم کس نے کی اس حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ 30دسمبر تک دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے افراد کے ذمہ دار کون ہے اس کی رپورٹ بھی27دسمبر کو جاری کی جائے گی ۔ زرائع کے مطابق حکومت نے جان بوجھ کر اس رپورٹ کو لیٹ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور ایک پلاننگ کے تحت فیض آباد معاہدے کے ضامن کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔

حکومت کے اندر اس حوالے سے کئی اہم افراد نے کہا ہے کہ اگر یہ رپورٹ معاہدے کے مطابق وقت پر نہیں آتی تو پھر چار جنوری کو لیاقت آباد میں ہونے والا چہلم کی تقریب کے شرکا کا رخ کسی اور طرف ہو سکتا ہے اور لاہور میں بھی چار جنوری کے جلوس کا رخ جاتی عمرہ یا کسی طرف ہو سکتا تھا ۔ چار جنوری کو لاہور میں لانگ مارچ کی کال اور عدلیہ مخالف تحریک پر چوہدری نثار کی جانب سے واضح اعلان بغاوت کے بعد ن لیگ کی اعلی قیادت نہ صرف شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے بلکہ (ن) کے اندر بڑے گروپوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ اب حالات قابو میں آتے نظر نہیں آ رہے