پیپلز پارٹی کل این اے 120 میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

 
0
527

لاہور، ستمبر 13 ( ٹی این ایس):  پیپلز پارٹی  نواز شریف کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست، این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے قبل حلقہ میں جلسہ کرکے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔

پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کل  14 ستمبر کومزنگ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن  سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مکمل اختیارات کا  استعمال کرتے ہوے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے ارتکاب کو روکے۔  انھوں نے سوال کیاہے کہ اگر الیکشن کمیشن اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکتا تو اسے تبدیل کردینا چاہیے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو جلسوں میں جانے کی اجازت ہونی چاہیےلیکن ارکان اسمبلی کو جلسے، جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل  14 ستمبر کو مزنگ کے علاقے میں  کئے جانے والے جلسہ کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔