پاک سر زمین پارٹی نے بھی  انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا

 
0
341

کراچی، جولائی 25(ٹی این ایس): پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ پی ایس پی کو کراچی اورحیدرآباد کے نتائج پر تحفظات ہیں۔رضا ہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ  کہ کسی پولنگ اسٹیشن میں نتائج کی تصدیق شدہ کاپی نہیں دی گئی۔سابق صوبائی وزیر  کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ کے دیہی علاقوں میں نتائج پرتحفظات ہیں، یہ جو کچھ ہورہاہےوہ ٹھیک نہیں ہورہا۔