آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،اندرونی وبیرونی چیلنجزکاجائزہ لیا گیا

 
0
470

راولپنڈی جنوری 2(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کاانعقاد ہوا، جس میں جیواسٹریٹجک صورتحال اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آج کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کودرپیش داخلی و بیرونی چیلنجز اور جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔

کانفرنس میں وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونیوالے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق بھی غور کیاگیا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کودیے گئے دھمکی آمیز بیان پرآج قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوگا۔جس میں امریکی صدر کے بیان کی دھمکی کامئوثرجواب دینے کی سفارتی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔جبکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کااعتراف کرنے کا دنیا سے مطالبہ بھی کیا جائے گا۔