اسلام آباد (ٹی این ایس) مری جانے والے سیاحوں کے لئے رات کو ہونے والی سنوفال کی وجہ سے مری کے داخلی راستے بند ہیں۔ مری جانے والے دونوں راستوں پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں اور ٹریفک واپس موڑا جارہا ہے۔مری انتظامیہ سنوفال سے بند راستوں کو کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ مری جانے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ اس طرف سفر نہ کریں۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ راستوں کے کھلنے کے متعلق سیاحوں کو آگاہ کردیا جائے گی کیپٹن ر حمزہ چیف ٹریفک آفیسر آئی ٹی پی












