راولپنڈی (ٹی این ایس) آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات ,سی پی او کی سروس ڈیلیوری، رویہ، شکایات اور تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز کو مؤثر ازالہ یقینی بنانے کا حکم، حسن سلوک، بردباری اور عوام کا احترام پولیس کی پہچان ہونا چاہیے، پولیس اور عوام کےدرمیان اعتماد کا فروغ مہذب اور پیشہ ورانہ رویے سے ممکن ہے،اختیارات سے تجاوز، غیر قانونی حراست اور کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز قابلِ قبول نہیں،کسی بھی نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ پولیس رویے پر کڑا احتساب کیا جائے گا، پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار فورس کی شناخت ہیں، شہریوں کا تحفظ اور بہترین سروس ڈیلیوری پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، سی پی او













