صدرواہ پولیس کی فوری کارروائی، خاتون کی کفالت سینٹر کی رقم دھوکہ دہی سے لینے والا نوسر باز گرفتار

 
0
749

راولپنڈی اپریل 30 (ٹی این ایس): صدرواہ پولیس کی فوری کارروائی، خاتون کی کفالت سینٹر کی رقم دھوکہ دہی سے لینے والا نوسر باز گرفتار، گزشتہ روز خاتون نے کفالت سینٹر سے رقم وصول کی،ملزم نے رقم گننے کے بہانے 04 ہزار روپے نکال لیے، پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوراً ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیا۔ ملزم سید خان کو گرفتار کرکے 04 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ معصوم شہریوں کے ساتھ استحصال کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا، ایس پی پوٹھوہار سید علی